• news

ملک بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے بغیر نہیں چل سکتا،شیر  افضل مروت 

سیالکوٹ (نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا کہ  مفاد پرستوں اور کرپٹ مافیا نے ہر دور کی طرح گھناؤنے کام کئے ہیں اور پاکستانی قوم گندے لوگوں کو پسند نہیں کرتی۔پاکستان کا نظام مفاد پرست و کرپٹ افراد نے تباہ کردیا ہوا ہے اور قوم مایوسی و پریشانی کا شکار ہے۔ پوری قوم کی ایک ہی آواز ہے عمران خان کو فوری رہا کیا جائے یہ ملک عمران خان کی رہائی کے بغیر اب نہیں چل سکتا، عدلیہ کی آزادی سمیت دیگر ملکی اداروں کو بدنامی سے بچانا ہمارا فرض ہے،چور سیاستدانوں کی وجہ سے پوری دنیا میں پاکستان کی بدنامی ہو رہی ہے ۔پاکستان تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنماریحانہ امتیاز ڈار سے ملاقات کے دوران گفتگو میں کیا۔ اس موقع پر عمر فاروق ڈار بھی ان کے ہمراہ تھے۔ پی ٹی آئی کی ریحانہ امتیاز ڈار نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف سیاسی مقدمات کا خاتمہ کرکے انہیں فوری طور پر رہا کیاجائے، پی ٹی آئی اس اہم معاملے پر بنائے گئے حکومتی کمیشن کو پہلے ہی مسترد کر چکی تھی اور اب سپریم کورٹ نے بھی اس کمیشن کو انکوائری سونپنے کی بجائے از خود نوٹس لیکر سات رکنی بنچ کے ذریعے خط کا جائزہ لینے کا فیصلہ کر کے ہمارے مؤقف کی تائید کی ہے جو ایک خوش آئند پیش رفت ہے۔ پارٹی کی خواتین ورکرز اور دیگر قیادت کیخلاف جاری کارروائیاں ہمیں اپنے اصولی مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹا سکتیں۔ عمران خان نے ہمیشہ ملک و قوم کے مفادات کیلئے جدوجہد کی ہے اور انہیں حکومت نے ٹارگٹ بنا کر متاثر کیا ہے لیکن نام نہاد ن لیگ والے بری شکست سے دوچار ہوں گے۔

ای پیپر-دی نیشن