معیشت بحالی کیلئے انقلابی اقدامات، نتائج جلد آنا شروع ہو جائیں گے: عارف سندھیلہ
شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ (ن) لیگ ملک و قوم کو مسا ئل کے گرداب سے نکال کر عوام کو ریلیف فراہم کر ے گی۔ ملکی خوشحالی و بہتری کیلئے (ن) لیگ عوام دوست پالیسیوں کے تسلسل کو یقینی بنانے اور درست اقتصادی ترجیحات کا تعین کرنے کیلئے پُرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوامی مسائل کو حل کرنے اور ملک کو تمام بحرانوں سے نکالنے کیلئے انقلابی اقدامات کر رہی ہے۔ جس کے بہت جلد مثبت نتائج برآمد ہونا شروع ہو جائیں گے۔ خوشحالی کا دور شروع ہو گا۔ ملکی معیشت کی بحالی اور عوام کے مسائل کا حل (ن) لیگ کی اولین ترجیح ہے، انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز عوام سے کئے گئے تمام وعدوں کی تکمیل یقینی بنائیں گی۔