• news

ستھرا پنجاب مہم :ایل ڈبلیو ایم سی لاہور کے مضافاتی علاقوں میں متحرک 

لاہور (خبر نگار) حکومت پنجاب کے مشن ستھرا پنجاب کو عملی جامہ پہنانے کیلئے ایل ڈبلیو ایم سی لاہور کے مضافاتی علاقوں میں متحرک ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران نواحی علاقوں میں 39 بڑے اوپن پلاٹس کو ہیوی مشینری کی مدد سے کلیئر کیا گیا۔ سی ای او بابر صاحب دین کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ہر ہر گلی محلے کو زیرو ویسٹ کیا جا رہا ہے۔

 جبکہ دیہی یونین کونسلز میں لوڈریز اور ٹریکٹر ٹرالیز کی مدد سے خصوصی اوپن پلاٹس کی کلیئرنس ایکٹیویٹی کا سلسلہ بھی تیزی سے جاری ہے گزشتہ 24 گھنٹے میں ایل ڈبلیو ایم سی کی آپریشن ٹیموں نے 4400 ٹن کچرا لکھو ڈیر لینڈ فل سائٹ تک پہنچایا۔ 

ای پیپر-دی نیشن