• news

آئی ایم ایف کے دباؤ پر حکومتی پالیسی عام آدمی کیلئے عذاب بن گئی:لیاقت بلوچ

لاہور(خصوصی نامہ نگار)جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ بجلی، گیس، پٹرول اور اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں اضافے، بدترین مہنگائی، مسلسل بڑھتی ہوئی پیداواری لاگت نے عوام کو زندہ درگور کرکے رکھ دیا ہے۔ موجودہ معاشی صورتِ حال اور آئی ایم ایف کے دباؤ کے تحت قیمتوں میں اضافہ کی حکومتی پالیسی عام آدمی کیلئے عذاب بن گئی ہے۔ گِرتی ہوئی شرح نمو اور شرح غربت میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 4 اعشاریہ 5 فیصد اضافہ کے باعث مزید ایک کروڑ افراد کے خطِ غربت سے نیچے چلے جانے کا خدشہ ہے۔ پاکستان کو آئندہ 5 برسوں میں اپنے اخراجات پورے کرنے کیلئے مجموعی طور پر 120 ارب ڈالر بیرونی قرض کی ضرورت ہوگی، جوکہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر سے 126 فیصد سے 274 تک زائد ہے۔ جس کا مطلب ہے کہ ملک کو ڈیفالٹ جیسے بحران کا سامنا رہے گا۔ ن لیگ اور پی پی پی نے اقتدار میں آنے سے قبل  300 یونٹ تک مفت بجلی دینے کے بلنگ بانگ دعوے اور لالی پاپ دئیے۔ لیکن اقتدار سنبھالنے کے بعد اب اپنی پرانی روِش کے تحت عوام کی گردنوں پر چھری چلانے، مہنگائی بم گرانے کے پے در پے وار جاری ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن