بادشاہی مسجدمیں27ویں شب لیلۃ القدر کی اجتماعی دعاء کل ہو گی
لاہور (خصوصی نامہ نگار)چیئرمین مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی پاکستان ،خطیب وامام بادشاہی مسجد لاہور سفیرامن مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ عالمگیری بادشاہی مسجدلاہور میں 27ویں شب لیلۃ القدر کی اجتماعی دعاء کل رات 01:15بجے ہو گی جس میں امت مسلمہ کی وحدت،ملکی سلامتی،ترقی و خوشحالی،عالم اسلام کے اتحاد،حرمین شریفین کے تحفظ،مقبوضہ کشمیر اور غزہ و فلسطین کی آزادی کیلئے خصوصی دعاء کی جائے گی۔
بادشاہی مسجد لاہور میں پوری رات شب بیداری کا اہتمام کیا جائے گا،عوام الناس کیلئے ساری رات بادشاہی مسجد لاہور کے تمام دروازے کھلے رہیں گے۔ شب قدر مناجات اور فضیلتوں کی رات ہے۔اللہ تعالیٰ کو منانے کی رات ہے۔ آئیں ملکراللہ تعالیٰ کے حضور توبہ و استغفار کریں۔بادشاہی مسجد لاہور میں ختم القرآن کی تقریب کل ستائیسویں شب رات09:00بجے ہو گی۔امام التراویح صاحبزادہ حافظ القاری سید محمد عبدالرزاق آزاد تکمیل قرآن کریم کی سعادت حاصل کریں گے جبکہ اس تقریب کے مہمان خصوصی جاوید اختر محمود سیکرٹری اوقاف پنجاب،ڈاکٹر سید طاہر رضا بخاری ڈی جی اوقاف پنجاب ہوں گے۔