زیرزمین پانی صاف رکھ کرآئندہ نسلوں کو محفوظ ماحول فراہم کرینگے: وزیر بلدیات
لاہور(نیوز رپورٹر) وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے زیرزمین پانی کو صاف رکھ کر آنیوالی نسلوں کو محفوظ ماحول فراہم کریں گے۔ یونیسیف کے تعاون سے پنجاب میونسپل ڈویلپمنٹ فنڈ کمپنی نے شیخوپورہ میں ویسٹ واٹر پونڈز کی صفائی کا ماڈل پراجیکٹ کامیابی کے ساتھ مکمل کیا۔ سیوریج واٹر کے ذخائر کو دوبارہ قابل استعمال بنانے کے منصوبے کو مرحلہ وار توسیع دیں گے۔ وہ پی ایم ڈی ایف سی کے زیراہتمام سیوریج واٹر والے چھپڑوں کی صفائی پر جی او آر آفیسرز میس میں سیمینار سے بطور مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے۔ آسیہ گل، سید زاہد عزیز، مختلف تعلیمی اداروں کے ریسرچ ماہرین اور اساتذہ نے بھی شرکت کی۔ وزیر بلدیات نے شرکا کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا آلودگی کا خاتمہ اور صفائی کے معیاری انتظامات وزیراعلیٰ مریم نواز کا فوکس ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب تحقیقی شعبے میں نوجوانوں کو زیادہ کردار فراہم کرنے کی خواہاں ہیں۔ کانفرنس کی سفارشات کو پنجاب حکومت کے سامنے رکھیں اور عملدرآمد کریں گے۔مناسب ٹریٹمنٹ نہ ہونے کی وجہ سے سیوریج واٹر زیرزمین پانی کی آلودگی کا باعث بنتا ہے۔