• news

پاکستان ویمنز کرکٹرز کے درمیان پریکٹس میچ ‘وائٹس نے گرین کو ہرادیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر)ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز میں مقابلے کیلئے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی تیاریاں جاری  ہیں،کھلاڑیوں نے کیمپ میں پریکٹس میچ کھیلا۔  پی سی بی وائٹس نے پی سی بی گرینز کو ٹی ٹونٹی میچ میں پانچ وکٹوں سے ہرا دیا۔پی سی بی گرینز نے 7 وکٹوں پر 144 رنز بنائے، بسمعہ معروف نے 37 اور عائشہ ظفر نے 29 رنز بنائے۔پی سی بی وائٹس نے 145 رنز کا ہدف 5 وکٹوں  پر حاصل کرلیا۔ فاطمہ ثنا نے 42 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔ ویسٹ انڈیز کی خواتین ٹیم 3 ون ڈے میچز کھیلنے کیلئے 14 اپریل کو کراچی پہنچے گی۔ ، پاک ویسٹ انڈیز ویمنز ون ڈے سیریز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔5 ٹی ٹونٹی بھی دورے میں شامل ہیں، یہ تمام 8 میچز نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی سیریز کا آغاز 18 اپریل سے ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن