• news

فٹبال کی عالمی رینکنگ ‘ پاکستان کی210میں سے 195ویں پوزیشن 

لاہور( سپورٹس رپورٹر) فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے تازہ رینکنگ جاری کر دی، ورلڈ چیمپئن ارجنٹائن پہلی اور فرانس دوسری پوزیشن پر برقرار جبکہ رینکنگ میں پاکستان 195ویں نمبر پر ہے۔فیفا کی جانب سے جاری تازہ رینکنگ کے مطابق ورلڈ چیمپئن ارجنٹائن رینکنگ میں 1858پوائنٹس کیساتھ پہلی پوزیشن اور فرانس 1840 پوائنٹس کیساتھ دوسری پوزیشن پر برقرار ہیں جبکہ بیلجیم ایک درجہ ترقی کرکے تیسرے، انگلینڈ ایک درجہ تنزلی کے ساتھ چوتھے نمبر پر آگیا۔ برازیل پانچویں ، پرتگال چھٹے، ہالینڈ ساتویں، سپین آٹھویں، اٹلی نویں، کروشیا دسویں، امریکہ گیارہویں نمبر پر ہے جبکہ قطر 3 درجے ترقی کرکے 34 ویں، فلسطین 4 درجے ترقی کیساتھ 93 ویں نمبر پر آگیا۔ پاکستان 195 ویں پوزیشن پر جبکہ بھارت 4 درجہ تنزلی کیساتھ 121 ویں، افغانستان 7 درجہ ترقی کیساتھ 151 ویں نمبر پر چلا گیا۔ترکیہ 5 درجے تنزلی کیساتھ 40 ویں، سعودی عرب 53 ویں، اردن 71 ویں اور انڈونیشیا 134ویں نمبر پر آگیا ۔آخری اور 210 ویں نمبر پر سین مارینو کی ٹیم موجود ہے۔

ای پیپر-دی نیشن