• news

کور کمانڈر آفس افطاری پر گئے، اپنی نہیں تو کیا بھارتی فوج کیساتھ بیٹھیں گے: بیرسٹر سیف

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ کورکمانڈر ہیڈکوارٹرز پشاور میں کابینہ کا باضابطہ اجلاس نہیں ہوا بلکہ افطار کا اہتمام کیا گیا تھا۔  بیرسٹر سیف نے کہا کہ کورکمانڈر ہیڈکوارٹرز میں افطار کا اہتمام کیا گیا تھا جہاں عسکری حکام کے ساتھ وزیر اعلیٰ کے پی اور کابینہ کی میٹنگ ہوئی اور حکام نے انہیں سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ کورکمانڈر ہیڈکوارٹرز میں کابینہ کا باضابطہ اجلاس نہیں ہوا بلکہ الیون کور میں افطار کی دعوت روایات کے مطابق قبول کی۔ بیرسٹر سیف کا کہنا تھاکہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے سیشن سے خطاب بھی کیا اور سکیورٹی صورتحال اور حکومتی اقدامات پر بات کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنی فوج کے ساتھ نہیں بیٹھیں گے تو کیا بھارتی فوج کے ساتھ بیٹھیں گے؟۔ چند لوگ افواہیں پھیلا کر اپنی سیاست دوبارہ زندہ کرنے کی ناکام کوششیں کررہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن