سعودی عرب، امارات، قطر پی آئی اے کے اکثریتی حصص خریدنے کے خواہاں
راولپنڈی (رپورٹ ، اکمل شہزاد سے) تین خلیجی ممالک پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز میں اکثریتی حصص پر نظریں جمائے ہوئے ہیں۔ حکومت اکثریتی سرکاری کیریئر کے منصوبے پرجزوی نجکاری کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔ متحدہ عرب امارات (یو اے ای)، سعودی عرب اور قطر نئی انتظامیہ کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں، سول ایوی ایشن نے چھ ماہ قبل پی آئی اے میں قطر کی دلچسپی کا اظہار کیا تھا۔ اس کے علاوہ فرانس، نیدرلینڈز، جرمنی، ملائیشیا اور ترکیہ کی حکومتوں سے وابستہ اداروں نے بھی مبینہ طور پر پی آئی اے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ خلیجی ممالک کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ سب سے زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں۔ حکومت خسارے میں چلنے والی پی آئی اے کا 51 فیصد فروخت کرنے کا ارادہ رکھتی ہے اور اس کے روزمرہ کے آپریشنز کو کنٹرول کرتی ہے۔ جزوی نجکاری بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (IMF) کے 3بلین بیل آئوٹ پیکج کا جواب ہے۔ ان تمام اداروں میں سے، پی آئی اے پر 825 بلین روپے قرض ہیں۔ دریں اثنا، نئی حکومت نے سات مقامی بینکوں کے ساتھ ایک ٹرم شیٹ کو حتمی شکل دی ہے، پی آئی اے پر مجموعی طور پر بینکوں کے 268 ارب روپے واجب الادا ہیں۔ رپورٹ کے مطابق حکومت اور بینکوں نے گزشتہ ہفتے کے آخر میں ایک معاہدہ کیا۔ بینکوں نے دس سال کے لیے قرضوں کی ادائیگی اور سالانہ شرح سود کو 23.5 فیصد سے کم کرکے 12 فیصد کرنے پر اتفاق کیا۔ اگر حکومت پی آئی اے کی نجکاری کو تین سال کے اندر مکمل کرنے میں ناکام رہتی ہے، تو بینکوں کے پاس یہ حق ہے کہ وہ معاہدے پر دوبارہ بات چیت کریں۔ پی آئی اے بورڈ کی تازہ تشکیل میں سول ایوی ایشن نے گزشتہ ماہ پی آئی اے بورڈ میں ردوبدل کیا۔ 11 افراد پر مشتمل بورڈ میں سات باہر سے افراد شامل ہیں۔ ڈائریکٹرز ،سرکاری محکموں کے سربراہان مقامی تجارتی بینکوں کے سی ای اوز، سرکاری افسران ایوی ایشن، فنانس، نجکاری شامل ہیں۔