• news

 باہمی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے کھیلیں بہت اہمیت کی حامل ہیں: ابراہیم حسن مراد

لاہور (لیڈی رپورٹر ) ہر سال 6 اپریل کو منائے جانیوالے کھیلوں کے عالمی دن برائے ترقی اور امن (آئی ڈی ایس ڈی پی) کے موقع پر، یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی کے صدر ابراہیم حسن مراد نے کھیلوں کی اہمیت اور معاشرے میں ان کے مثبت کردار پرروشنی ڈالی۔ اس سال کھیلوں کے عالمی د ن برائے ترقی اور امن (آئی ڈی ایس ڈی پی2024) کا تھیم’’ پر امن اور جامع معاشروں کے فروغ کیلئے کھیلیں    ‘‘ ہے۔ صدر یو ایم ٹی نے کہا کہ کھیلوں کا عالمی دن برائے ترقی اور امن (آئی ڈی ایس ڈی پی) عالمی سطح پر کھیلوں کے مثبت کردار کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔ کھیلیں ایک ایسی عالمگیر زبان کے طور پر کام کرتی ہے جو مختلف لوگوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرتی ہیں۔ کھیلیں سماجی ترقی اور صحت مند زندگی کو فروغ دیتی ہیں۔ لہٰذا ہماری نوجوا ن نسل کو ان سرگرمیوں میں بھرپور شمولیت اختیار کرنی چاہیے۔ کھیلیں انسانی اقدار کو نکھارنے کے ساتھ ساتھ نظم و ضبط، عزم اور ٹیم ورک جیسی بہترین خصوصیات بھی پیدا کرتی ہیں۔ یو ایم ٹی پاکستان کی نمبر 1 نجی یونیورسٹی ہے جو ملک بھر کے مستحق قابل طلبہ و طالبات کو 100 ملین روپے سے زیادہ کی سکالرشپ دے کر ملک میں کھیلوں کو فروغ دیتی ہے۔ یو ایم ٹی طلباء کو صحت مند اور فعال بنانے کیلئے نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں پر یقین رکھتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن