ایسی پوزیشن میں نہ لائیں جہاں دکھانا پڑے کتنا ظالم ‘بے رحم ہوسکتا ہوں: شاہین آفریدی
لاہور (سپورٹس رپورٹر ) سابق کپتان شاہین شاہ آفریدی کی انسٹاگرام سٹوری نے ایک بار پھر قومی ٹیم میں اختلافات کی خبروں کی تصدیق کردی۔ شاہین شاہ آفریدی نے انسٹاگرام پر ویڈیو سٹوری شیئر کی جس کے الفاظ کچھ اس طرح تھے، مجھے کبھی ایسی پوزیشن میں مت لانا جہاں مجھے یہ دکھانا پڑے کہ میں کتنا ظالم اور بے رحم ہو سکتا ہوں! میرے صبر کا امتحان نہ لیں کیونکہ میں شاید سب سے مہربان اور پیارا شخص ہوں جس سے آپ کبھی ملے ہوں لیکن ایک بار جب میں اپنی حد تک پہنچ جاتا ہوں تو آپ مجھے وہ کام کرتے دیکھیں گے جو کسی نے سوچا بھی نہیں تھا۔ سٹوری اشارہ دے رہی ہے کہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے درمیان سب کچھ ٹھیک نہیں، شاہین کو نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں قیادت کا موقع دیا گیا، جہاںشکست منہ دیکھنا پڑا۔ انہوں نے اعظم خان، صائم ایویب اور صاحبزادہ فرحان کو بھی موقع دیا۔ کاکول میں جاری ٹریننگ کیمپ کے دوران انہیں کپتانی سے فارغ کردیا گیا۔ بابراعظم کی دوبارہ واپسی نے ٹی20 ورلڈکپ سے قبل ٹیم میں گروپنگ کی خبروں کو ہوا دی ہے۔