• news

ہائیکورٹ نے کیسوں کی تفصیلات حاصل کرنے کیلئے حماد اظہر کی درخواست واپس لینے پر نمٹا دی 

 لاہور(خبر نگار)لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم نے کیسوں کی تفصیلات حاصل کرنے کیلئے پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی،سرکاری وکیل نے موقف اپنایا کہ حماد اظہر کی پہلی درخواست میں کیسز کی تفصیلات فراہم کردی تھیں، معلوم کیسوں میں درخواست گزار نے ضمانت کیلئے رجوع نہیں کیا،درخواست قابل سماعت نہیں ہے خارج کی جائے، حماد اظہر نے مؤقف اپنایا کہ سیاسی بنیادوں پر کیس درج کئے گئے، حکام انکوائریوں کی تفصیلات فراہم نہیں کر رہے ہیں،عدالت معلوم اور نامعلوم کیسوں کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دے۔

ای پیپر-دی نیشن