• news

 عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت کم ہوگئی 

  کراچی (آئی این پی ) عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ ہوئی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 5ڈالر کی کمی سے 2306ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔  24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 900روپے کی کمی سے 240200روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 772روپے کی کمی سے 205932 روپے کی سطح پر آگئی۔

ای پیپر-دی نیشن