دمشق حملے کے بعد اسرائیلی فوج کے لڑاکا یونٹس کی چھٹیاں منسوخ
دمشق(این این آئی )شامی دارالحکومت دمشق میں ایرانی سفارتخانے پر حملے کے بعد اسرائیل نے ایران کے خطرناک ردعمل کے خدشے کے پیش نظر تمام لڑاکا یونٹس کی چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے اپنے ایئر ڈیفنس سسٹم کو ہائی الرٹ کر دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک عسکری اعلامیے میں بتایا گیا کہ حالات کے جائزے کی روشنی میں سامنے آنے والی صورت حال کے پیش نظر اسرائیلی فوج کے تمام لڑاکا یونٹس میں چھٹیاں عارضی طور پر بند کر دی گئی ہیں۔ اعلامیہ کے الفاظ میں اسرائیل اس وقت حالت جنگ میں ہے اور حالات کے مطابق فوج کی تعیناتی کا عمل مسلسل جاری ہے۔اسرائیلی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نیایرانی کی جانب سیمتوقع حملیکے پیش نظر ریزرو فوجی بھی طلب کر لیے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ اس بار حزب اللہ یا حوثیوں کے بجائے ایران سے براہ راست میزائل حملے ہو سکتے ہیں۔یاد رہے کہ یکم اپریل کو اسرائیل نے دمشق میں ایرانی سفارتخانے پر میزائل حملہ کیا تھا جس میں ایرانی پاسداران انقلاب کے لیڈر سمیت آٹھ افراد شہید ہو گئے تھے۔