پولیس کالج سہالہ میں دوسرے ٹریفک ایڈوانس کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)پولیس کالج سہالہ میں دوسرے ٹریفک ایڈوانس کلاس کورس ہواسپیشلائزڈ ٹریفک وارڈن اور سی ٹی ڈی کارپورل انٹرمیڈیٹ کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد پاسنگ آؤٹ میں ٹریفک ایڈوانس کلاس کورس کے77، سپیشلائزڈ ٹریفک وارڈن کورس کے405 اور انٹرمیڈیٹ کورس سی ٹی ڈی کارپورل کے131افسران نے حصہ لیا۔زیر تربیتی افسران کے چاق و چوبند دستے نیمہمان خصوصی ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ محمد طارق چوہان کوسلامی پیش کی مہمان خصوصی ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ نے کورسز میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے زیرتربیت افسران میں سرٹیفیکیٹ تقسیم کئے پولیس کالج سہالہ معیاری تربیت کے حوالے سے پاکستان بھر میں ایک نمایاں مقام رکھتا ہے ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ طارق چوہان نے کہا کہ پولیس ٹریننگ کا نصاب جدید تقاضوں اور معیار کو مدنظر رکھ کر تیار کیا گاہے پاس آؤٹ ہونے والے افسران فیلڈ ڈیوٹی کے دوران میرٹ اور ایمانداری کی پالیسی کو اپنا شعار بنائیں کمانڈنٹ پولیس کالج سہالہ اشفاق احمد خان نے بتایا کہ آئی جی پنجاب اور ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ کے ویڑن کے مطابق پولیس افسران کو بہترین اور سٹیٹ آف دی آرٹ ٹریننگ دی جارہی ہیسہالہ کالج سے تربیت پانے والے پولیس افسران معیاری تربیت کی بدولت پولیسنگ کے معیار میں مزید بہتری لانے کا باعث بنیں گے۔