• news

سپین کی 'اوپن آرمز' نے غزہ میں فلسطینیوں کے لیے خوراک آپریشن معطل کر دیا

میڈرڈ(آئی این پی)سپین کی این جی او 'اوپن آرمز' نے اپنا جہاز فراہم کرنے کی سہولت معطل کر دی ہے۔ قبرص کی بندرگاہ کے راستے غزہ کے لیے پہنچائے جانے والی امداد اور خوراک اسرائیلی کی بمباری کی باعث عملا رک کر رہ گئی ہے۔سپین کی این جی او 'اوپن آرمز' کے ڈائریکٹر آسکر کیمپ نے کہا ہے کہ 'ہم اس ناقابل قبول اسرائیلی حملے کا جواب طلب کریں گے۔' اب تک کئی بڑے امدادی گروپ یہ اعلان کر چکے ہیں کہ غزہ میں مسلسل اسرائیلی حملوں اور بمباری کے بعد مزید کام کرنا مشکل ہو گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن