• news

پنجاب حکومت نے 2 افسروں کی خدمات وفاق کو دینے سے معذرت کر لی 

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پنجاب حکومت نے دو اہم افسران کو ریلیو کرنے سے معذرت کر لی۔ ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے ڈی جی آپریشن علی ناصر اور سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو سہیل اشرف کو چارج چھوڑنے سے روک دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے وفاق سے درخواست کی ہے کہ صوبے سے وفاق کے افسران کا تبادلہ کرنا ہے تو پنجاب حکومت کو پہلے اعتماد میں لیا جائے۔ ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی سہیل اشرف کو پی سی بی میں لے جانا چاہتے ہیں تاہم پنجاب حکومت نے انہیں رپورٹ کرنے سے روک دیا، اس حوالے سے مریم نواز نے کہا اہم پراجیکٹ چل رہے ہیں اس لئے سیکرٹری کو فوری تبدیل نہیں کیا جا سکتا، یاد رہے ناصر رضوی آئی جی اسلام آباد نامزد کئے گئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن