• news

 رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل9 روزہ  دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم اسلام آباد میں سیرت النبی میوزیم کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔وہ آج اتوار کو نو روزہ اعلیٰ سطح کے دورے پر پاکستان پہنچیں گے۔ذرائع وزارت مذہبی امور کے مطابق سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی عید الفطر پاکستان میں گزاریں گے۔پاکستان میں قیام کے دوران صدر مملکت اور وزیراعظم سے ملاقاتیں کریں گے۔چیف جسٹس سپریم کورٹ اور وزیر مذہبی امور سے بھی اْن کی ملاقات ہوگی۔ ۔ذرائع کیمطابق سیکرٹری جنرل مختلف شخصیات سے ملاقاتیں اور تقاریب میں شرکت کریں گے اور فیصل مسجد میں نماز عید پڑھائیں گے ۔

ای پیپر-دی نیشن