• news

ناروے :قرآن کی بیحرمتی کرنے والا ملعون سلوان مومیکا گرفتار

اوسلو(این این آئی)قرآن پاک کی بیحرمتی کرنے والے عراقی نژاد ملعون سلوان صباح مومیکا کو ناروے پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق گزشتہ برس کے اختتام پر خبر سامنے آئی تھی کہ سویڈن نے ملعون سلوان کا مستقل رہائشی اجازت نامہ منسوخ کر دیا ہے۔بعدازاں حال ہی میں وہ سیاسی پناہ حاصل کرنے کے لیے ناروے منتقل ہوا تھا۔ تاہم اب اسے حراست میں لے کر واپس ناروے سے سویڈن ملک بدر کیا جائے گا۔خبر ایجنسی کے مطابق اوسلو ڈسٹرکٹ کورٹ کے حکم کے مطابق ملعون سلوان مومیکا کے ناروے پہنچنے کے ایک روز بعد یعنی 28 مارچ کو حراست میں لیا گیا تھا۔یورپی یونین کی قانون سازی کے مطابق 30 مارچ کو ناروے کی عدالت میں اس کی سماعت ہوئی، جس کے بعد نارویجن ڈائریکٹوریٹ آف امیگریشن نے سویڈن سے اسے واپس بھیجنے کی درخواست کی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن