پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی میں مزید 5ارکان شامل
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی میں 5 مزید ممبران کو شامل کر لیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق فردوس شمیم نقوی، حلیم عادل شیخ، اعظم سواتی، سالار خان کاکڑ اور قاسم خان لوری کو پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی میں شامل کر لیا گیا ہے۔ تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کے ممبران کی تعداد 19 ہو گئی۔ سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی عمر ایوب نے نئے ممبران کو شامل کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے۔