• news

اسرائیل بدترین درندگی ،کھلم کھلا فلسطینی مسلمانوں کی نسل کشی کررہا ہے:علامہ ہشام الٰہی 

لاہور(خصوصی نامہ نگار) جمعیت اہل حدیث پاکستان کے صدر علامہ ہشام الٰہی ظہیر نے کہا کہ غزہ پر تقریباً ساڑھے 5 ماہ سے جاری مسلسل اسرائیلی بمباری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل بدترین درندگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کھلم کھلا فلسطینی مسلمانوں کی نسل کشی کررہا ہے۔انتہائی شرم کا مقام ہے کہ 57 مسلمان ممالک اپنے فلسطینی بھائیوں، بہنوں، بوڑھوں اور بچوں کی دادرسی کیلئے کوئی عملی قدم اٹھانے کی ہمت نہیں کررہے۔ صہیونیوں نے رمضان المبارک کے دوران مسجد اقصیٰ میں فلسطینی مسلمانوں کے داخلے پر پابندی لگا کر اپنی اسلام دشمنی کو بالکل عریاں کردیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے رمضان المبارک میں جاری ’’تعلیم و تربیت تزکیہ نفس‘‘ تربیتی نشست کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔علامہ ہشام الہی ظہیر نے تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں بھی اسرائیل رمضان المبارک میں غزہ ،مغربی کنارے، مشرقی یروشلم اورمسجد اقصیٰ پر دھاوا بولتا رہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن