• news

جنرل ہسپتال :عید الفطر کی تعطیلات ،مریضوں کو علاج معالجے کی فراہمی کیلئے انتظامات مکمل

 لاہور(نیوز رپورٹر)صوبائی وزیر صحت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق کے احکامات کی روشنی میں لاہور جنرل ہسپتال کی انتظامیہ نے عید الفطر کی سرکاری تعطیلات کے دوران مریضوں کو علاج معالجے کی بر وقت سہولیات کی فراہمی کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دیدی ہے۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ایل جی ایچ پروفیسر ڈاکٹر ندرت سہیل نے بتایا کہ انتظامی ڈاکٹرز اور ہیلتھ پروفیشنلز کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں جودئیے گئے شیڈول کے مطابق 3 شفٹوں میں فرائض سر انجام دیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن