رمضان ، قرآن ، استحکام پاکستان کے ضامن آزادی کے محافظ ہیں:ڈاکٹر حمیرا طارق
لاہور (لیڈی رپورٹر) رمضان اور قرآن ، استحکام پاکستان کے ضامن اور آزادی کے محافظ ہیں۔ اللہ رب العالمین نے شب قدر میں قرآن کریم نازل فرمایا جو نوع انسانی کیلئے ہدایت اور دنیاوی و اخروی سعادت ہے۔ پاکستان نظریہ کی بنیاد پر قائم ہوا اور نظریہ ہی اسکے استحکام کا ضامن ہے۔ 27 رمضان المبارک آزادی و تشکر کا یوم سعید ہے۔ان خیالات کا اظہار حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی سیکریٹری جنرل ڈاکٹر حمیرا طارق ،صدر وسطی پنجاب ربعیہ طارق صدر لاہور عظمی عمران نے ستائیسویں شب یوم پاکستان کے موقع پر کیا۔