• news

ریگولیشن ونگ متحرک :آپریشن میں 4 ٹرک تجاوزات کا سامان ضبط  

لاہور (خبر نگار)ڈی سی لاہور و ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ رافعہ حیدر کی ہدایت پر ریگولیشن ونگ متحرک ،چیف آفیسر اقبال فرید کی نگرانی میں زونل آفیسر شالامار پارس زبیر کا فیلڈ ایکشن شالامار زون میں جی ٹی روڈ، سکھ نہر اور ایک موریا پل کے ملحقہ علاقوں میں انسداد تجاوزات آپریشن کیا گیا۔ آپریشن کے دوران 4 ٹرک تجاوزات کا سامان ضبط کیا گیا۔ زونل آفیسر شالامار پارس زبیرنے بتایا کہ انسداد تجاوزات آپریشن کے دوران 87 کاؤنٹر اور سامان قبضے میں لیا گیاہے۔ جبکہ 160 سے زائد پختہ شیڈ اور تھڑے مسمار کردیئے گئے۔ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کا کہنا ہے کہ تمام زونز میں انسداد تجاوزات آپریشن جاری ہے۔ مخصوص حدود میں کاروبار کیلئے لائن مارکنگ کی زونل آفیسرز کی جانب سے نگرانی جاری ہے۔

ای پیپر-دی نیشن