• news

محکمہ سوشل ویلفیئر و بیت المال کے زیر اہتمام مستحقین میں مالی امداد کی تقسیم تقریب  

 لاہور(لیڈی رپورٹر) محکمہ سوشل ویلفیئر و بیت المال کے زیر اہتمام مستحقین میں مالی امداد کی تقسیم کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا موضوع ’’ریاست ہو گی ماں جیسی‘‘تھا۔ تقریب میں صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال سہیل شوکت بٹ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ ڈی جی سوشل ویلفیئر آمنہ منیر نے صوبائی وزیر کا استقبال کیا۔ تقریب کے دوران صوبائی وزیر سوشل ویلفیئرسہیل شوکت بٹ نے جسمانی معذوری کے حامل افراد کی سیٹوں پر خود جا کر ان کو چیک پیش کیا۔ تقریب کا اہتمام ڈسٹرکٹ بیت المال کمیٹی کینٹ نے رانا عبدالطیف کی سربراہی میں کیا۔ صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر نے کہا وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر محکمہ بیت المال نے آج تقریبا 25 لاکھ کے چیکس ان افراد میں تقسیم کیے ہیں۔ ڈی جی آمنہ منیر کی قیادت میں سوشل ویلفیئر و بیت المال کی ٹیم رمضان کے برکتوں والے مہینے میں اس کارخیر کو سرانجام دینے کیلئے مبارکباد کی مستحق ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن