فیروزوالہ: محکمہ صحت پنجاب نے جنرل ڈیوٹیوں کے احکامات منسوخ کردیئے
فیروزوالہ (نامہ نگار) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر محکمہ صحت پنجاب نے صوبہ بھر میں جنرل ڈیوٹیوں کے تمام احکامات منسوخ کر دیئے ہیں اور اس بارے میں سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ ہیلتھ کیئر پنجاب علی جان خان کی طرف سے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں جن میں کہا گیاہے کہ ان احکامات کا اطلاق سرکاری شفاء خانوں کے ملازمین کے علاوہ محکمہ صحت کے دفاتر کے افسروں اور عملے پر ہوگا تاہم جیلوں میں جنرل ڈیوٹی کرنے والے محکمہ صحت کے ڈاکٹروں پیرا میڈیکل سٹاف پر نہ ہوگا۔