پاکستان انسانی ترقی میں ہیٹی ، زمبابوبے سے بھی بہت پیچھے رہ گیا:جاوید قصوری
لاہور (خصوصی نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا کہ مہنگائی، لوڈشیڈنگ،بے روزگاری اور بھاری ٹیکسوں کے بوجھ تلے دبے پاکستان انسانی ترقی کی عالمی فہرست میں ہیٹی اور زمبابوبے جیسے ممالک سے بھی بہت پیچھے رہ گیا ہے جو کہ ملک و قوم پر مسلط حکمرانوں کی بدترین کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے، اس فہر ست میں پاکستان کا نمبر 164 ہے ۔ عوام کی زندگی میں خوشحالی نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔