• news

قرآن پاک سمجھ کر پڑھنے اور عمل کرنے سے برکتیں حاصل ہوتی ہیں: مولانا فضل الرحمن بن محمد 

لاہور (خصوصی نامہ نگار ) رمضان المبارک کی ستائیسویں کی شب 187اپر مال میں تکمیل کلام پاک کی تقریب سے معروف دینی سکالر مولانا فضل الرحمن بن محمد خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن پاک سمجھ کر پڑھنے اور عمل کرنے سے برکتیں حاصل ہوتی ہیں۔ آج مسلمان دنیا میں تنزلی کا شکار ہیں اس کی وجہ ہمارا قرآن سے رابط کمزور ہوگیا ہے جس کی برکتیں اور فیوض ہم حاصل نہیں کر پا رہے جبکہ ہماری تمام مشکلات اور مصائب کا حل اس میں موجود ہے۔ تراویح میں مولانا کے دونوں پوتے حافظ بشیر الرحمن اور حافظ بشر الرحمن نے قرآن پاک سنایا دونوں بچے انیب الرحمن کے فرزند ہیں تقریب کے آخر میں دعا کے بعد حاضرین کی مٹھائی وغیرہ سے تواضع کی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن