وزیراعظم کے معاشی فیصلوں کے ثمرات ،معاشی حالات عنقریب مستحکم ہوجائینگے:حنا پرویز بٹ
لاہور(لیڈی رپورٹر )مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت میں بہتری کا اعتراف عالمی جریدے بھی کررہے ہیں۔یہ وزیراعظم شہبازشریف کے بروقت معاشی فیصلوں کے ثمرات ہیں۔پاکستان کے معاشی حالات عنقریب مستحکم ہوجائیں گے۔معیشت اور سیاست کو الگ الگ رکھنا چاہیے۔