• news

انتقامی سیاست نے معاشرتی تفریق کو بڑھا دیا ہے:ناصر محمود واہگہ 

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)تحریک انصاف کے سابق تحصیل نائب صدر چوہدری ناصر محمود واہگہ نے کہا ہے کہ نیپرا کی جانب سے بجلی 2 روپے 75پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کر نا قابل مذمت ہے حکومت نے پٹرول کے بعد بجلی کی قیمت میں ہوشربا اضافے کرکے قوم پر نیا مہنگائی کا بم گرا یا ہے جس پر ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے، حکمرانوں نے بے حسی کی تمام حدود کو عبور کر لیا ہے عوام گھریلو اشیاء فروخت کر کے بجلی اور گیس کے بل ادا کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں ۔لوگوں میں مایوسی پھیل چکی ہے اور انتقامی سیاست نے معاشرتی تفریق کو بڑھا دیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن