• news

اسرائیل فلسطینیوں پر مسلسل بمباری کر رہا ہے : ذیشان پرویز 

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) مرکزی انجمن تاجران کے صدر میاں ذیشان پرویز اور سینئر نائب صدر احمد خورشید چوہدری نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ہم عید الفطر کس منہ سے منائیں گے 80 لاکھ یہودیوں نے 2 ارب مسلمانوں کو جکڑ کر رکھ دیا ہے اسرائیل فلسطینیوں پر مسلسل وحشیانہ بمباری کر رہا ہے مگر فلسطینیوں کے حوصلوں کو پست نہیں کرسکا روزانہ ہزاروں افراد جام شہادت نوش کررہے ہیں مسلم حکمران اللہ رب العزت کے خوف سے ڈریں اور مظلوم فلسطینی بھائی بہنوں کی امداد کیلئے متحد ہو کر کردار ادا کریں تاکہ اسرائیل کی جارحیت کا راستہ روکا جاسکے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیئرمین شیخ یعقوب بگا شیخ، نائب صدر شیخ عظیم جاوید، صدر گلی ککے زئیاں رانا عمران، صدر اکبر بازار سیٹھ محمد عباس، صدر پرانا اڈہ لاریاں چوہدری محمد ارشد چھرا،شیخ عبدالحمید، خالد مغل،فیضان شفیق خان، جنرل سیکرٹری سیٹھ محمد عظیم کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے کیا۔

ای پیپر-دی نیشن