مہنگائی میں اضافہ حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے:احسان شانی خان
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے ضلعی رہنما احسان شانی خان نے کہا ہے کہ مہنگائی اور بے روزگاری میں ہونے والا اضافہ حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے اتحادی حکومت کے 16 ماہ عوام نے نہایت مشکلات میں گزارے جبکہ نگران حکومت نے بھی عوام کش پالیسیاں برقرار رکھیں اور اب پھر سے عوام دشمن ٹولہ اقتدار پر مسلط ہو کر عوام کا خون چوسنے کیلئے تیار ہے پی ٹی آئی عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور ایوان کے اندر اور باہر عوام کے جذبات کی ترجمانی کرنے سمیت عوامی حقوق کی خاطر بھرپور آواز بلند کرے گی۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی انتخابی دھاندلی کا فوری اذالہ چاہتی ہے تاکہ عوام کے حقیقی منتخب نمائندے عوامی امنگوں کی ترجمانی کیلئے کردار ادا کرسکیں پی ٹی آئی کے چھینے گئے مینڈیٹ کی واپسی تک ہمارا جمہوری احتجاج جاری رہے گا۔