• news

مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کو حق آزادی دلوانا ہوگا:چوہدری بلال  

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ (ق) کے ضلعی جنرل سیکرٹری ،سابق تحصیل ناظم انجینئرچوہدری بلال ورک نے کہا ہے کہ فسطائی مودی حکومت مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں کو بدترین ظلم و تشدد کا نشانہ بنا رہی ہے اور انکے بنیادی حقوق کومسلسل پامال کررہی ہے بھارتی فورسز کی جانب سے نہتے کشمیریوں پر ڈھائے جانیوالے مظالم میں روز بروز ہونے والا اضافہ ناقابل قبول ہے جس کیلئے مہذب اقوام کو آواز بلند کرنا ہوگی اور اقوام متحدہ کو بھی اپنی قرار دادوں کے مطابق فوری کردار ادا کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کو حق آزادی دلوانا ہوگا، چوہدری محمد بلال ورک نے کہا کہ مقبوضہ علاقے میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے بے گناہ کشمیریوں کا قتل عام،جبری گرفتاریاں اور معاشی استحصال فوری رکوایا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن