چیئر مین وزیر اعلیٰ مانیٹرنگ کمیٹی نعیم صفدر‘ چوہدری احسن کا قصور جیل کا دورہ
قصور(نمائندہ نوائے وقت) چیئر مین وزیر اعلیٰ مانیٹرنگ کمیٹی حاجی نعیم صفدر انصاری اور رکن صوبائی اسمبلی چوہدری احسن رضا خاں کا ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ، جیل میں شجرکاری کی‘مختلف بیرکس میں صفائی ستھرائی، سیکورٹی سمیت دیگر سہولیات کو چیک کیا۔ اس موقع پر سپریٹنڈنٹ جیل میاں عمیر اکرام، ڈپٹی سپریٹنڈنٹ جیل کاشف سیف اور دیگر افسر بھی ہمراہ تھے۔چیئر مین وزیر اعلیٰ مانیٹرنگ کمیٹی حاجی نعیم صفدر انصاری نے اپنی جیب سے ڈسٹرکٹ جیل میں شجرکاری کیلئے ایک ہزار پودے تقسیم کئے۔ اراکین صوبائی اسمبلی نے مختلف بیرکس میں اسیران کو دی جانیوالی سہولیات کو چیک کیا۔