شہریوں کو گراں فروشوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جائیگا: ڈاکٹر وقار علی
شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ ڈاکٹر وقار علی خان کی ہدایت پر عید کے ایام میں شہریوں کو گراں فروشوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جائے گا، سرکاری نرخوں کی خلاف ورزی اور مصنوعی مہنگائی کا باعث بننے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنیوالوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عثمان جلیس نے ان خیالات کا اظہار عید کے ایام میں اشیائے ضروریہ کی سرکاری نرخوں پر فروخت یقینی بنانے کے حوالے سے کاروباری تنظیموں کیساتھ خصوصی اجلاس کے دوران کیا۔