شاہین آفریدی کو کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ عجلت میں کیا گیا: ذکاء اشرف
لاہور(سپورٹس رپورٹر)سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ ذکاء اشرف نے کہا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی کو کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ عجلت میں کیا گیا، شاہین کو بطور کپتان مکمل موقع ملنا چاہیے تھا۔ ورلڈ کلاس بیٹر بابر اعظم کیلئے نیک خواہشات ہیں۔ شاہد آفریدی نے مجھے رضوان کو کپتان بنانے کا کوئی مشورہ نہیں دیا تھا۔ٹیم کیلئے کوچز کے تقرر پر بات کرتے ہوئے سابق چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ کوچز ملکی ہوں یا غیرملکی، صرف ٹیم کی بہتری کیلئے ہونے چاہئیں۔