• news

برطانوی وزیراعظم نے جیمز اینڈرسن کی گیندیں کھیل کر سب کر حیران کردیا 

لاہور(سپورٹس رپورٹر)برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سینئر اور کامیاب ترین فاسٹ بائولر جیمز اینڈسن کی خطرناک گیندیں با آسانی کھیل کر سب کو حیران کردیا۔ برطانوی وزیراعظم رشی سونک کو کرکٹ میں بہت دلچسپی ہے،انہیں کرکٹ کھیلنا پسند ہے اور وہ کافی اچھی بیٹنگ بھی کرلیتے ہیں۔ برطانوی وزیراعظم نے حال ہی میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے نیٹ سیشن میں شرکت کی جہاں انہوں نے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور فاسٹ بائولر جیمز اینڈرسن کا سامنا کرنے کا فیصلہ کیا۔انگلش فاسٹ بائولر جیمز اینڈرسن نے حال ہی میں ٹیسٹ فارمیٹ میں 700 وکٹیں مکمل کی ہیں تاہم برطانوی وزیراعظم ان کا سامنا کرنے کیلئے پراعتماد دکھائی دیئے۔ برطانوی وزیراعظم نے مذاق میں جیمز اینڈرسن سے کہا کہ تھوڑا آسان رکھنا جس پر فاسٹ بائولر نے جواب دیا کہ دیکھیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن