• news

میرا بیٹا بھی میچ فکسنگ میں ملوث  ہوتا تو عاق کردیتا: رمیز راجہ  

 لاہور (سپورٹس رپورٹر ) فاسٹ بالر محمد عامر کی قومی ٹیم میں واپسی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین رمیز راجہ نے کہا کہ ان کی کتاب میں میچ فکسنگ میں ملوث افراد کیلئے کوئی معافی نہیں ہے، خدا نہ خواسطہ اگر ان کا بیٹا بھی ایسی سرگرمی میں ملوث ہوتے تو وہ اسے عاق کردیتے۔ محمد عامر اور عماد وسیم کی واپسی پر اپنی رائے کا اظہار کیا۔ عماد وسیم کے حوالے سے انہوں نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عماد نے پاکستان سپر لیگ میں بھی اچھا پرفارم کیا ہے، وہ باصلاحیت اور ذہین کرکٹر ہیں جو اپنے ٹیلنٹ کو سامنے لے کر آتے ہیں۔ محمد عامر کے کم بیک پر بات کرتے ہوئے رمیز راجا نے کہا کہ میری رائے بہت سادہ ہے، ایسے کھلاڑیوں کیلئے ہمدری ضرور ہوتی ہے لیکن میری کتاب میں ان کیلئے معافی نہیں ہے۔

ای پیپر-دی نیشن