• news

چیف جسٹس سیکرٹریٹ میں 5افسروں کی تعیناتی فرمان علی سیکرٹری ٹو چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ تعینات 

لاہور ( این این آئی) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد خان کی منظوری سے چیف جسٹس سیکرٹریٹ میں 5افسران کی تعیناتی کردی گئی۔ گریڈ 21کے تین جبکہ گریڈ 20کے دو افسران کی تعیناتی کی گئی ہے۔ ڈپٹی رجسٹرار ایچ آر عطاالرحمن کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سینئر پرائیوٹ سیکرٹری فرمان علی کو بطور سیکرٹری ٹو چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ تعینات کردیا گیا ۔ جبکہ ملک امان اللہ کو چیف جسٹس کورٹ میں بطور ایڈیشنل رجسٹرار کورٹ تعینات کیا گیا ، مزید برآں رانا محمد اجمل کو پرائیوٹ سیکرٹری ون، محمد عہتزاز افضل کو پرائیوٹ سیکرٹری ٹو اور محمد اشتیاق کو چیف جسٹس سیکرٹریٹ میں بطور سینیئر پرسنل اسسٹنٹ ون تعینات کیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن