• news

پنجاب میں کپاس بوائی کا ہدف 10لاکھ ایکڑکم کردیا گیا

لاہور (آئی این پی ) خریف میں نہری پانی کی تیس فیصد قلت  کے پیش نظر پنجاب میں کپاس بوائی کا ہدف  دس لاکھ ایکڑ کم کردیا گیا۔ ذرائع محکمہ زراعت کے مطابق نئی حکومت نیچالیس لاکھ ایکڑپرکپاس کاشت کرنے کا ہدف مقررکیا ہے،گزشتہ برس50 لاکھ ایکڑکا ہدف مقررکیاگیا تھا،گزشتہ برس41 لاکھ ایکڑ پرکاشت ہوئی ، بہاولپورڈویژن میں سب سے زیادہ18لاکھ69ہزارایکڑپرکاشت ہوگی۔ محکمہ زراعت نیملتان ڈویژن میں 9لاکھ 45ہزار،ڈی جی خان 7 لاکھ 53ہزار ایکڑکا ہدف مقررکیا گیا، ساہیوال 1لاکھ 18ہزار، فیصل آباد1 لاکھ 15ہزار ایکڑ پرکاشت کا منصوبہ بھی ہے، سرگودھا ڈویژن میں1 لاکھ 97ہزار ایکڑ پر کپاس کاشت کی جائیگی۔

ای پیپر-دی نیشن