شنگھائی تعاون تنظیم کا افغان سرزمین پر ہونے والی دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے اقدامات پرزور
آستانہ(آئی این پی ) شنگھائی تعاون تنظیم نے افغان سرزمین پر ہونے والی دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے اقدامات پرزور دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے طالبان حکومت اپنے وعدے پورے کرے۔قازقستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کا سالانہ 19واں اجلاس منعقد ہوا،شنگھائی تعاون تنظیم نے افغان حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ افغان سرزمین سے ہونے والی دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے اقدامات کریں ، شنگھائی تعاون تنظیم نے مطالبہ کیاکہ دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے طالبان حکومت اپنے وعدے پورے کرے۔ شنگھائی تعاون تنظیم نے اس بات پر زوردیا کہ افغان حکومت رکن ممالک کے لیے خطرہ بننے والیدہشت گردوں کو دبانے کے لیے موثر حکمت عملی اپنائیں۔ ایس سی او کے قومی سلامتی کے مشیروں کاکہنا تھا کہ"بین الاقوامی دہشت گرد گروہوں اورافغانستان میں مقیم دیگرگروہوں کی موجودگی ایس سی او کے رکن ممالک کے لئیسنگین خطرہ ہے۔ ایس سی او کی سلامتی کونسل نے دہشت گردی کے خطرات، بین الاقوامی منظم جرائم، دہشت گردی کی مالی معاونت کرنیوالے چینلز کی روک تھام،اورغیرقانونی نقل مکانی سے نمٹنے کے لیے باہمی تعاون کو بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا ۔چین، روس، پاکستان، قازقستان، کرغزستان، تاجکستان، ایران اور ازبکستان شنگھائی تعاون تنظیم کی رکنیت پر مشتمل ہیں۔