• news

پشاور میں آٹے کی قیمتوں میں بڑی کمی

پشاور(آئی ا ین پی ) سندھ سے گندم پہنچنے کے بعد پشاورمیں بھی آٹے کی قیمتوں میں بڑی کمی،ہول سیل مارکیٹ میں 20کلو آٹے کا تھیلا 5 سوروپے تک سستاہوگیا۔  آٹے کی قیمتوں میں کمی پرذخیرہ اندوز پریشان ہو گئے ہیں، ڈیلرز کے مطابق قیمتیں مزیدگرنے کاامکان ہے۔ پنجاب کے بعد پشاورمیں بھی آٹے کی قیمتیں گرگئی۔ 20کلو مکس آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 5سوجبکہ 80کلوبوری کی قیمت میں 1ہزارروپے تک کمی ہوئی۔ قیمتوں میں کمی پر شہری خوش اور حکومت سے مزید کمی کامطالبہ کررہے ہیں،ہول سیل مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران 20کلومکس آٹے کا تھیلا 5سو جبکہ فائن آٹا 3سوسے4سوروپے تک سستاہوگیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن