کمالیہ: مغوی لڑکی سے اجتماعی زیادتی: اسلام آباد: ڈولفن اہلکار نے کزن کو مبینہ نشانہ بنادیا
کمالیہ؍ اسلام آباد (نامہ نگار+ نیٹ نیوز) پانچ افراد نے لڑکی کو اغوا کر کے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق مقامی شہری نے تھانہ صدر کمالیہ میں درخواست دی کہ اس کی چچا زاد ہمشیرہ گھر سے سودا سلف لینے بازار گئی تو سجاد عرف شہزاد وغیرہ کار میں ڈال کر کسی نامعلوم جگہ پر لے گئے۔ اسلام آباد میں ڈولفن پولیس اہلکار نے خاتون کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس کے مطابق خاتون نے درخواست میں الزام لگایا کہ ڈولفن پولیس راولپنڈی میں تعینات ملزم میرا کزن ہے جو بہانے سے گھر لے گیا۔ خاتون کا کہنا ہے کہ ملزم نے ویڈیوز اور تصاویر وائرل کرنے کی دھمکیاں دیں جبکہ دھمکیاں دے کر 2 لاکھ روپے بھی وصول کئے۔ خاتون کی درخواست پر تھانہ شہزاد ٹاؤن میں پولیس اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔