• news

ٹوبہ: لڑکی کے قتل کے ملزموں کا  بیان ریکارڈ کرنے پر 2 صحافیوں  پولیس اہلکاروں پر مقدمہ درج 

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نمائندہ خصوصی) ملزم کا موقف لینا صحافی کا جرم بن گیا۔ چند روز قبل ماریہ نامی لڑکی کے قتل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں سگے باپ اور بھائی نے ماریہ کا گلا دبا کر اسے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔ سانحہ 477 ج ب 22سالہ ماریہ بی بی قتل کیس کے ملزموں کا پولیس حراست میں بیان ریکارڈ کرنے پر پولیس نے ریجنل یونین آف جرنلسٹس (ویسٹ پنجاب) کے صدر رانا خالد محمود، کیمرہ مین علی احمد، اس کیس کے سابق انویسٹی گیشن افسر سب انسپکٹر احمد رضا اور کانسٹیبل قیوم پر مقدمہ درج، سب انسپکٹر احمد رضا اور قیوم پر زیر دفعہ 155-C پولیس آرڈر18-3 پیکا ایکٹ 2016ء کے تحت درج کیا گیا۔ چینل کے رپورٹر اور کیمرہ مین پر Prevention of Electronic Crimes Act 2016  کے ضمن 3 اور 18 کی دفعات لگائی گئی ہیں، صحافیوں کے خلاف مقدمہ کے اندراج کے خلاف ملک بھر کی صحافتی تنظیمیں سراپا احتجاج ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن