پناہ گزینوں کی سکریننگ کے نئے قوانین کا نفاذ جون میں کیا جائے گا، جاپان
ٹوکیو(اے پی پی)جاپان کی حکومت نے کہا ہے کہ پناہ گزینوں کی سکریننگ کے نئے قوانین کا نفاذ جون میں کیا جائے گا، این ایچ کے کے مطابق جاپان نے کابینہ کے اجلاس میں نظرثانی شدہ امیگریشن قانون کو 10 جون سے نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جا میں دو بار سے زیادہ پناہ کی درخواست کرنے والوں کو ملک بدر کرنے کی گنجائش رکھی گئی ہے۔موجودہ قانون کی ایک شق کے مطابق پناہ کے متلاشیوں کو ایسی صورت میں ملک بدر نہیں کیا جا سکتا جب تک پناہ گزین کی حیثیت کے لیے ان کی درخواستیں زیر غور ہوں۔ حکام کا کہنا ہے کہ کچھ لوگوں نے صرف ملک بدری سے بچنے کے لیے بار بار درخواستیں دائر کی ہیں۔