• news

 ایم کیوایم کا بیانیہ پولیس جوانوں کا مورال ڈاؤن کرنے کی کوشش ‘ شرجیل میمن

کراچی (نیٹ نیوز) وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماؤں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے ایم کیوایم پولیس فورس کو متنازع بنا کر مجرموں کو فائدہ پہنچا رہی ہے۔ ضیا الحسن لنجار  نے ایم کیو ایم رہنماؤں کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ایم کیو ایم حکومت میں ہو تو سب اچھا ہوتا ہے، جب ایم کیو ایم اقتدار سے باہر ہوتو سب برا کیوں نظرآتا ہے؟ دنیا جانتی ہے مگرمچھ کے آنسو کون بہاتا ہے۔ صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا ایم کیوایم کا بیانیہ پولیس کے جوانوں کا مورال ڈاؤن کرنے کی کوشش ہے، سیاسی رہنماؤں کو قانون کی حکمرانی کو کمزورکرنے سے گریز کرنا چاہیے، فورسز کو متنازع بنانے سے امن سبوتاڑ کرنے والوں کو فائدہ ہوا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن