• news

شہید نائب صوبیدار خالد نصیر کی نماز جنازہ گلگت میں ادا

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) گونر فارم، چلاس کے قریب لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آکر شہید ہونے والے نائب صوبیدار خالد نصیر شہید‘ عمر 46 سال ساکن  فیصل آباد کی نماز جنازہ گلگت میں ادا کر دی گئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق نماز جنازہ میں پاک فوج کے افسران اور جوانوں نے شرکت کی جس کے بعد شہید کا جسد خاکی اپنے آبائی علاقے کو روانہ کر دیا گیا، جہاں شہید کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج ہر قیمت پر قوم کی خدمت کے لیے پرعزم ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن