• news

صدرزرداری کا ترکیہ کے ہم منصب سے ٹیلیفو نک رابطہ ، دورہ پاکستان کی دعوت 

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) صدر مملکت آصف علی زرداری نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان کو عید الفطر کی پیشگی مبارکباد دیتے ہوئے  انہیں پاکستان کے  دورہ کی دعوت دی  ہے۔  ایوان صدر کے پریس ونگ کی جانب سے جاری بیان  کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری  نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں دونوں صدور نے دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال  کیا۔ صدر مملکت نے مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور  دیا۔ صدر آصف علی زرداری نے ترکیہ کے صدر کو عید الفطر کی پیشگی مبارکباد دیتے ہوئے انہیں پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی  ہے۔ صدر مملکت نے ترک صدر اور عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی اظہارکیا۔

ای پیپر-دی نیشن