پی پی پارلیمنٹ کی بالادستی ، عوامی مسائل کے حل پریقین رکھتی ہے:مخدوم احمد محمود
لاہور(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سید احمد محمود نے کہا ہے کہ پارٹی پارلیمنٹ کی بالادستی اور عوام کے مسائل کے حل پریقین رکھتی ہے جس کیلئے پارٹی کے قائدین اور جیالوں نے اپنی جانوں کے نذرانے دیئے لیکن کبھی بھی اصولوں پرسودے بازی نہیں کی۔عام انتخابات میں عوام نے ووٹ دیکر جس طرح پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوارو ں کو کامیاب بنایا۔ پارٹی انہیں مایوس نہیں کریگی، یہ بات انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے چیف کوآرڈینیٹر عبدالقادرشاہین کے ہمراہ مختلف پارٹی رہنماوں سے اپنی گفتگو میں کہی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی جب بھی برسراقتدار آئی ہے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ اور عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے یہی وجہ ہے کہ آج پاکستان پیپلز پارٹی عوام کے دلوں میں بستی ہے۔ عوام نے ووٹ کے ذریعے گزشتہ دور میں حکومت کرنے والوں کو مسترد کرکے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنایا اب پاکستان پیپلز پارٹی عوام کو مایوس نہیں کریگی اور عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کارلایا جائے گا۔